ETV Bharat / state

'رنگاریڈی، مڈچل اور ملکاجگری کی ترقی کےلیے پالیسی بنائیں' - اردو نیوز تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر نے کہا کہ حیدرآباد کے ساتھ ساتھ رنگاریڈی ، مڈچل اور ملکاجگری اضلاع کی مربوط ترقی کو جاری رکھنے کے لئے ایک مربوط پالیسی بنائی جائے۔

'رنگاریڈی، میڈچل اور ملکاجگری کی ترقی کےلیے پالیسی بنائیں'

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 6:59 AM IST

وزیراعلیٰ کے چندراشیکھرراو نے رنگاریڈی، میڈچل اور ملکاجگری اضلاع میں ترقیاتی پروگراموں کی مسلسل نگرانی کے لئے وزیراعلی کی زیرصدارت نوڈل ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ کے سی آر نے تجویز پیش کی کہ آئندہ نسلوں کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے بنائے جائیں۔

وزیر اعلی کے سی آر نے حیدرآباد شہر سے منسلک رنگاریڈی اور میڈچل ملکاجگیری اضلاع میں مسائل کے مستقل حل اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی مربوط ترقی کے بارے میں ایک اعلی سطحی جائزہ لیا۔

وزیر اعلی نے پرگتی بھون میں وزراء سبیتا انداریڈی اور ملاریڈی، دونوں اضلاع کے نمائندوں اور سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا، رنگاریڈی اور میدچل-ملکاجگیری اضلاع ، جو حیدرآباد شہر کا ایک حصہ ہیں، کاسمیپولیٹن شہر کی حیثیت سے ترقی کر رہے ہیں ، میں دن بدن ترقی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے خطوط پر دونوں اضلاع کے عوام کو تعلیم اور طب جیسے ہر قسم کی سہولیات کو زیادہ سے زیادہ قابل رسائی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کے لئے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر منصوبے تیار کیے جائیں۔

کے سی آر نے تجویز پیش کی کہ معاملات کو حل کرنے کے لئے نوڈل آفیسر کی سربراہی میں مانیٹرنگ کی جانی چاہئے اور مہینے میں ایک بار باقاعدہ اجلاس ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضروری رقوم فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس سلسلے میں سی ایس سومیش کمار نے مسلسل نگرانی کے لئے نوڈل ایجنسی تشکیل دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.