ETV Bharat / state

تلنگانہ:  ریاستی بی جے پی صدر کا کے سی آر پرسخت تنقید - اردو نیوز تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے گریجویٹ کونسل انتخابات کے سلسلے میں ضلع محبوب آباد میں بی جے پی کی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔

کے سی آر اور کے ٹی آر جھوٹے ہیں: بنڈی سنجے

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 8:37 AM IST

بنڈی سنجےنے کہا 'آپ نے ایک شخص کو دستوری عہدہ دیا۔ ریاست کے وزیراعلی کی کرسی سونپی مگر وہ مغرور شخص کہتا ہے کہ وزیراعلی کی کرسی اس کی جوتی کے برابر ہے۔'

کے سی آر اور کے ٹی آر جھوٹے ہیں: بنڈی سنجے

اس موقع پر بنڈی سنجے نے کہا تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو اور ان کے بیٹے کے تارک راما راو جھوٹے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں ریلوے کوچ فیکٹری نہیں آنے کی وجہ کے سی آر ہیں کیونکہ مرکزی حکومت نے 2014 میں تلنگانہ کو ریلوے کوچ فیکٹری کی منظوری دی اور بار بار مرکز اور محکمہ ریلوے کی یاددہانی کے باجود ریاستی حکومت نے ریلوے کوچ فیکٹری کے لیے زمین الاٹ نہیں کی جس کی وجہ کوچ فیکٹری دوسری ریاست کو دے دی گئی۔

انھوں نے کہا کہ ریلوے کوچ فیکٹری سے متعلق کے ٹی آر مرکز کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں۔

انھوں نے گریجویٹ کونسل انتخابات میں بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعلی پر نکتہ چینی کی۔

انھوں نے کہا کہ'آپ نے ایک شخص کو دستوری عہدہ دیا۔ ریاست کے وزیراعلی کی کرسی سونپی مگر وہ مغرور شخص کہتا ہے کہ وزیراعلی کی کرسی اس کی جوتی کے برابر ہے'

انھوں نے پوچھا کیا آپ ایسے شخص کی حمایت کریں گے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.