ETV Bharat / state

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ’یوم آزادی‘ تقریب کا انعقاد - تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں 74 ویں یوم آزادی تقاریب کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔

jamiat ul ulema celebrate independence day in chandrayangutta
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ’یوم آزادی‘ تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 15, 2020, 10:09 PM IST

حیدرآباد میں جمعیۃ علماء ہند حلقہ چندرائن گٹہ کی جانب سے مسجد النور حافظ بابا نگر کے روبرو قومی پرچم لہرا گیا۔

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ’یوم آزادی‘ تقریب کا انعقاد

حافظ و قاری مولانا اعجاز الدین صدیقی صدر حلقہ چندرائن گٹہ جمعیۃ علماء نے پرچم کشائی کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام برادران وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں علمائے کرام نے اہم رول ادا کیا ہے جبکہ انہوں نے ہی جنگ آزادی کی تحریک کی شروعات کی تھی۔

ناظم مدرسہ رقیہ للبنات مولانا اعجاز الدین صدیقی نے علمائے کرام کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں علمائے کرام کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی میں علمائے کرام کے بہائے گئے خون کو قوم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور دستور ہند نے کسی بھی شہری کو کسی پر فوقیت نہیں دی ہے بلکہ سب کو یکساں حقوق فراہم کئے ہیں۔

ریاست کے دینی مدارس میں بھی یوم آزادی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے امت مسلمہ کو ملک کے دستوری اقدار کی برقراری اور ملک میں موجود جمہوری نظام کو فعال رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.