راشن شاپ میں وزیر اعظم مودی کی تصویر نہیں لگانے پر کلکٹر پر مرکزی وزیر نرملا سیتا رامن نے برہمی کا اظہار کیا۔ تلنگانہ کے ظہیرآباد میں بی جے پی کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران نرملا سیتا رامن نے کلکٹر کو یہ ہدایت کی۔ Harish Rao Criticized Nirmala Sitharaman جس پر وزیر ہریش راؤ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وزیر ہریش راؤ نےکہا کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جو دن کی روشنی میں صریح جھوٹ بولتی ہے۔ ضلع میدک کے ٹوپران میں ہریش راؤ مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کے اہلکار ریاست میں آتے ہیں اور جھوٹ بول کر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تنزلی کی سیاست کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ راشن کی دکان پر وزیر اعظم مودی کی تصویر لگائی جائے جو کہ مضحکہ خیز بات ہے۔ نرملا سیتا رمن جھوٹ بول رہی ہیں کہ تلنگانہ حکومت آیوشمان بھارت میں شامل نہیں ہوئی۔ Harish Rao on Ayushman Bharat وزیر ہریش راؤ نے چیلنج کیا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ تلنگانہ آیوشمان بھارت میں شامل نہیں ہے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ انھوں نے سوال کیا کہ اگر یہ جھوٹ ثابت ہوا تو کیا نرملا سیتارامن ریاست کے لوگوں سے معافی مانگیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: Nara Lokesh Criticize Jagan Mohan Reddy: نارا لوکیش کی جگن پر تنقید