اس سیمینار میں شریک معتمد محمد سجاد حسین کے مطابق سیمینار میں بین الاقوامی سطح کے ممتاز اسکالرز ملک و بیرون ملک سے شرکت کریں گے اور اپنے مقالے پیش کریں گے۔
علاوہ ازیں شہر حیدرآباد کی ممتاز جامعات عثمانیہ یو نیورسٹی، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ساتھ جامعہ گلبرگہ، مدراس یونیورسٹی، راجستھان یونیورسٹی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی، لکھنو یونیورسٹی وغیرہ کے ریسرچ اسکالرز ’داغ دہلوی کی شاعری، فکر و فن کے علاوہ ان کے قیامِ حیدرآباد اور رامپور‘ کے حوالے سے مقالے پیش کریں گے اور ان مقالوں کو کتابی شکل دیتے ہوئے رسمِ اجرائی سیمینار کے دوسرے سیشن میں عمل میں لائی جائیں گی۔
صدر فاونڈیشن جناب مسکین احمد نگر انی کریں گے جبکہ بہتر انتظامات کی غرض سے مجلسِ استقبالیہ بھی ترتیب دی گئی ہے۔
مقالہ نگار حضرات و خواتین، ریسرچ اسکالرز سیمینار کے کنوینرز ڈاکٹر جہانگیر احساس اور محمد آصف علی سے موبائیل نمبرات 8790687051، 9395572379 پر ربط پیدا کریں اور اپنے نام رجسٹر کروائیں۔