ETV Bharat / state

دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے پر ہنگامہ

author img

By

Published : Feb 4, 2020, 3:03 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:43 AM IST

دوسری ذات کے لڑکے کے ساتھ شادی کرنے پر لڑکی کے والدین نے لڑکے کے مکان پر حملہ کردیا اور لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے پر ہنگامہ
دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے پر ہنگامہ

یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیبل پور دیہات کے رہنے والے 25سالہ سندیپ نے اسی دیہات کی رہنے والی 20سالہ پرینکا سے محبت کی۔

یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کی ذات الگ الگ ہونے کے سبب ان کے گھروالوں نے شادی کرنے سے انکار کردیا جس پر ان دونوں نے گزشتہ برس 8دسمبر کو آریہ سماج میں شادی کرلی۔

دو دن قبل یہ جوڑا اپنے گاؤں پہنچا جس کے بعد پرینکا کے گھروالوں نے سندیپ کے مکان پر حملہ کردیا اور پرینکا کے علاوہ گھر میں رکھی تین لاکھ 75ہزار روپئے کی رقم بھی اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔

سندیپ نے اس معاملے کو لیکر پولیس میں شکایت کی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

Intro:Body:

state

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.