تلنگانہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 'دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔ دوسری طرف رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے'۔
- تقریبا 46 ڈگری سلسیس:
ریاست کے اضلاع کھمم، نرمل، جئے شنکر بھوپال پلی، پداپلی، بھدرادری کوتہ گوڑم، نلگنڈہ اور دیگر مقامات پر درجہ حرارت تقریبا 46 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
- گرمی سے بچنے کی تدابیر:
اضلاع کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔
دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔
- صبح نو بجے سے ہی شدید گرمی:
ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔ صبح نو بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔
- 'شدید دھوپ میں باہر نہ نکلیں'
ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔