ETV Bharat / state

تلنگانہ:غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح - تلنگانہ کی خبریں

معاشی طورپر کمزورطبقات سے تعلق رکھنے والے تقریبا 410 خاندانوں میں ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت مکانات کی تقسیم کا کام کیا گیا۔

تلنگانہ:غریبوں کےلیےڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 4:33 PM IST

تلنگانہ حکومت کی اس باوقار اسکیم کے تحت غریب معاشی طورپر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لئے مکانات تعمیر کرتے ہوئے ان کو الاٹ کیے جاتے ہیں۔

حیدرآباد کے دو مقامات پر یہ مکانات استفادہ کنندگان کے حوالے کیے گئے۔ ریاستی وزرا سرینواس یادو اور محمد محمود علی نے ان مکانات کا افتتاح کیا۔ان مکانات کے افتتاح کے بعد ان دونوں وزرا نے ان مکانات میں مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔

تقریب میں مئیر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن وجے لکشمی اور دوسرے اعلی عہدیدار موجود تھے۔ سکندرآباد اور مشیرآباد اسمبلی حلقوں میں 35.15 کروڑ روپے کے صرفہ سے ان مکانات کی تعمیر کا کام کیا گیا ہے۔ مشیرآباد میں تعمیر کردہ ہوزنگ سوسائٹی میں سائی چرن ڈبل بیڈروم ہوزنگ کالونی کے 108فلیٹس ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.