حیدرآباد: تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے لیڈر کے ٹی راما راؤ کا کہنا ہے کہ پرشانت کشور نے I-PAC کو TRS سے متعارف کرایا اور I-PAC ہمارے لئے باضابطہ طور پر کام کر رہا ہے۔ ہم پرشانت کشور کے ساتھ کام نہیں کر رہے ہیں، ہمارا سمجھوتہ I-PAC کے ساتھ ہوا ہے۔
ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ گزشتہ دو دہائیوں سے ٹی آر ایس چلا رہے ہیں لیکن پارٹی ڈیجیٹل میڈیم کو کھونا نہیں چاہتی ہے اور اسی وجہ سے آئی پی اے سی آنے والے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی مدد کرنے والی ہے۔ کے ٹی آر نے مزید کہا کہ "پرشانت کشور نے خود کو I-PAC سے الگ کر لیا ہے اور وہ اپنی سیاست کر رہے ہیں۔ I-PAC ہمارے لیے کام کرے گی۔" انتخابی حکمت ساز پرشانت کشور کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان یہ بات سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mohmood Ali: ٹی آر ایس مسلمانوں کی حقیقی ہمدرد، محمود علی کا بیان