حیدر آباد کے نامپلی میں واقع تلنگانہ وقف بورڈ میں واقع حج ہاؤس کی عمارت میں تلنگانہ وقف بورڈ چیئرمین محمد سلیم کی نگرانی میں عظیم تر بلدیہ حیدر آباد کے قاضیوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا -
اس موقع پر وقف بورڈ چیئرمین محمد سلیم نے کہا کہ قاضیوں کے جو مسائل انہیں حل کیاجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں دیر رات تک شادی کی تقاریب منائی جاتی ہیں۔ تاہم اس سلسلےمیں وقت پابندی عائد کی جائے گی۔ اس ضمن میں پولیس اور دیگر محکمہ کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا جائے گا اور اس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ شادی کی تقریب بارہ بجے ختم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عقد نکاح کے لیے قاضی حضرات لڑکی والوں سے بارہ سو اور لڑکے والوں سے پندرہ سو روپے لیتے ہیں- یہ رقم برقرار رہے گی۔ اس میں اضافہ نہیں کیاجائیگا ۔
مزید پڑھیں:ازدواجی معاملات میں مصالحت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کو شش کریں
انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ طلاق اور خلع میں قاضی لڑکا اور لڑکی کو تین مہینے کی مہلت دیں۔ اس کے بعد خلع یا طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کریں-