ETV Bharat / state

University of Hyderabad یونیورسٹی آف حیدرآباد میں تھائی لینڈ کی طالبہ پر جنسی حملہ، پروفیسر گرفتار

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 1:45 PM IST

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ایک پروفیسر کو تھائی لینڈ کی طالبہ پر جنسی حملہ کے معاملہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پروفیسر کے خلاف یونیورسٹی کیمپس میں مختلف طلبہ تنظیموں نے احتجاج کیا۔ پروفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ Rape Attempt Case in Hyderabad University

یونیورسٹی آف حیدرآباد میں تھائی لینڈ کی طالبہ پر جنسی حملہ، پروفیسر گرفتار

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ایک پروفیسر کو تھائی لینڈ کی طالبہ پر جنسی حملہ کے معاملہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے پروفیسر کو گرفتار کر لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے دفعہ 354کے تحت ایک معاملہ درج کیا ہے۔ متاثرہ کی تفصیلات کی بنیاد پر مزید دفعات کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی یونیورسٹی کیمپس میں مختلف طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس کی بھاری تعداد یونیورسٹی کیمپس پہنچ گئی جس نے احتجاجی طلبہ کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی۔ rape attempt on Thailand Student in HCU

احتجاجیوں کی جانب سے پروفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ طلبہ نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور اس واقعہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ ان طلبہ نے الزام لگایا کہ اس معاملہ کی سنگینی کے باوجود، یونیورسٹی حکام نے اس معاملہ کو نظرانداز کردیا۔ طلبہ کے احتجاج کے سبب یونیورسٹی کیمپس میں کشیدگی پھیل گئی۔ متاثرہ نے پولیس سے کی گئی شکایت میں الزام لگایا کہ پروفیسر اس کو کچھ عرصہ سے جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Women Alleges Physical Assault گھریلو خاتون کا شوہراوراس کے رشتہ داروں پرجنسی تشدد کا الزام

طالبہ نے اس شکایت میں کہا کہ 'پروفیسر اس کو ہندی سکھانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا اوراس کو گھر میں شراب پلائی گئی۔ بعد ازاں اس پر جنسی حملہ کیا گیا تاہم لڑکی نے اس کی مزاحمت کی۔ بعد ازاں پروفیسر نے سنٹرل یونیورسٹی کی گیٹ کے قریب اپنی کار میں اس کو چھوڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پروفیسر جس کی شناخت روی رنجن کے طور پر کی گئی ہے، کے خلاف پہلے ہی تین معاملات درج ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.