ETV Bharat / state

حیدرآباد ٹریفک پولیس کا تعاون، دل کی پیوندکاری کا آپریشن کامیاب

author img

By

Published : Aug 24, 2019, 7:08 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:38 AM IST

لڑکی کو لگائے جانے والے دل کو دس منٹ میں اسپتال پہنچایا گیا۔حیدرآباد ٹریفک پولیس کا تعاون

حیدرآباد ٹریفک پولیس کا تعاون، دل کی پیوندکاری کا آپریشن کامیاب

شہر حیدرآباد میں ٹریفک پولیس کے تعاون سے ایک نوجوان لڑکی کو لگائے جانے والے دل کو دس منٹ کے اندر اسپتال پہنچایاگیا۔
یہ کام مصروف ترین ٹریفک اوقات کے دوران کیاگیا۔
شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز میں واقع کیر اسپتال تا نامپلی علاقہ تک ٹریفک پولیس نے گرین کوریڈار بنایا جس کے ذریعہ ریکارڈ وقت میں اس دل کو اسپتال پہنچایا گیا اور اس طرح 19 سالہ لڑکی کو نئی زندگی مل پائی کیونکہ یہ دل اس لڑکی کو پیوند کاری کے ذریعہ لگایا گیا۔
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی گزشتہ ایک سال سے سانس لینے میں دشواری کے مسئلہ کا شکار تھی تاہم اس لڑکی کے بھائی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔
اس لڑکی کو کیر اسپتال سے رجوع کیا گیا اور اس کامعائنہ دل کی پیوند کاری کے ماہر سرجن ڈاکٹر ناگیش اور ان کی ٹیم ڈاکٹر راج موہن، ڈاکٹر چیتنیہ اور پیوند کاری کے موقع پر بے ہوش کرنے والے ڈاکٹر راجیو مینن نے کیا۔
اس لڑکی کے معائنہ کے بعد ریاستی حکومت کی جیون دان اسکیم کے تحت اس کے دل کی پیوند کاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس مرحلہ پر میڈیکل ٹیم کے سامنے جو سب سے بڑی دشواری پیش آئی وہ اس لڑکی کا خون کا گروپ تھا۔
اس لڑکی کا خون کا گروپ اے بی تھا جو کافی کم لوگوں میں ہوتا ہے۔ 9 اگست کو کیر اسپتال کو یہ اطلاع ملی کہ ایک خاتون کی موت فالج سے ہوئی ہے۔ اس کا خون کا گروپ اے بی پازیٹیو ہے۔ اس خاتون کے ارکان خاندان نے اس کے دل کا عطیہ دینے پررضامندی ظاہر کی۔
اس مریضہ جس کو دل کی ضرورت تھی کو فوری طورپر کیر اسپتال میں داخل کروایا گیا اور ڈاکٹر ناگیش کی ٹیم نے ٹریفک پولیس حیدرآباد کے تعاون سے دل کو دس منٹ میں پہنچایا۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین کوریڈار کا انتظام دونوں اسپتالوں کے درمیان کیا اور اس طرح آسانی کے ساتھ دل کو پہنچایا گیا اور اس لڑکی کو دل لگاتے ہوئے اس کو نئی زندگی دی گئی۔ اس لڑکی کا آپریشن چھ گھنٹے کیا گیا۔ تین دن بعد یہ لڑکی چلنے پھرنے کے قابل بنی اور اس کو آج اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 3:38 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.