ETV Bharat / state

Jaipur-Mumbai train firing جئے پور ایکسپریس فائرنگ واقعہ، مہلوکین میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا شخص بھی شامل

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 8:32 PM IST

جئے پور-ممبئی ایکسپریس میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل کی جانب سے جن مسافرین کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ان میں حیدراباد کے علاقے بازار گھٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سید سیف اللہ بھی شامل ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
جئے پور ایکسپریس فائرنگ واقعہ

حیدرآباد: جئے پور-ممبئی ایکسپریس میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل کی جانب سے جن مسافرین کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ان میں حیدراباد کے علاقے بازار گھٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سید سیف اللہ بھی شامل ہیں۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’جئے پور ایکسپریس دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کا تعلق حیدراباد کے بازار گھاٹ نامپلی سے ہے۔ متوفی کی شناخت سید سیف اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mumbai Train Firing جے پور ممبئی ایکسپریس ٹرین میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے معاوضہ اور سرکاری نوکری کا مطالبہ کیا

مجلس کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے متوفی کے گھر جاکر ارکان خاندان سے ملاقات کی اور میت کو حیدرآباد منتقل کرنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سید سیف اللہ کے مامو سید واجد پاشاہ نے واقعہ کی مذمت کی اور اسے دہشت گردانہ حملہ کہا۔ انہوں نے کہا سیف اللہ انتہائی غربت میں زندگی گذار رہے تھے جبکہ انہیں تین چھوٹی لڑکیاں ہیں۔ وہ کرایہ کے مکان میں رہ رہے تھے۔ انہوں نے سیف اللہ کے افراد خاندان کو 5 کروڑ روپے معاوضہ اور ان کی گریجویٹ اہلیہ کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.