لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے مسلسل کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی پانچ کروڑ صرفہ پر مبنی راشن غربا و ضرورتمندوں کے درمیان تقسیم کر رہے ہیں۔
حیدرآباد تا سکندر آباد مختلف علاقوں میں اجناس تقسیم کیا جار ہے۔ اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے حلقہ کاروان کے علاقوں میں رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی نے راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر حلقہ کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین کے علاوہ مجلس اتحادالمسلمین کے کارکنان بھی موجود تھے۔