حیدرآباد کے بارکس علاقہ کے قریب عثمان نگر کے اطراف کی کالونیوں میں رہنے والوں نے رات مشکل بھرے لمحات کے دوران گذاری کیونکہ تالاب کا پشتہ ٹوٹ جانے کی افواہیں تیزی کے ساتھ گشت کرنے لگیں جس سے ان میں سنسنی پھیل گئی۔
بالاپور، وینکٹ پورم، صلالہ، بارکس، شاہین نگر، نبیل کالونی اور دیگر کالونیوں کے افراد نے مقامی بلدی حکام اور مقامی عوامی نمائندوں کو کئی کالس کئے۔ احتیاطی اقدام کے طورپر پولیس نے یہاں پکٹ تعینات کردیا۔
گذشتہ 15دنوں کے دوران پانی کے شدید بہاؤ کے بعد عثمان نگر تالاب میں بڑے پیمانہ پر پانی جمع ہوگیا جس سے اس علاقہ میں تقریبا 200 مکانات پانی میں محصور ہوگئے۔