حیدرآباد میں سالانہ ہونے والی کل ہند صنعتی نمائش کو اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد سب سے زیادہ خشک میوہ جات کے تاجرین متاثر ہوئے ہیں۔ Dried Fruit Traders Heartbroken as Numaish Suspended
ان کا کہنا ہے کہ دیگر اشیا کی بہ نسبت وہ ان خشک میوہ جات کا اسٹاک نہیں رکھ سکتے۔ وہ کاروبار کی نیت سے حیدرآباد میں ہر سال ہونے والی اس نمائش میں اسٹال لگانے کے لئے آئے تھے تاہم نمائش کے منسوخ ہونے کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ Kashmiri Traders Loses after Numaish Suspended
ان تاجرین میں زیادہ تر کا تعلق کشمیر سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نمائش منسوخ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان کو لاکھوں روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ ان تاجرین نے کہا کہ انہوں نے قرض حاصل کرتے ہوئے خشک میوہ جات کو اپنے علاقوں سے یہاں نمائش میں فروخت کرنے کے لئے لایا تھا تاہم کووڈ کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر حکومت نے نمائش کو منسوخ کردیا جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ ان میں اداسی پائی جاتی ہے اور یہ افراد پیچیدہ صورتحال کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نمائش سوسائٹی کو چاہئے کہ وہ ان کے نقصان کی پابجائی کرے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خشک میوہ جات کو فروخت کرتے ہوئے آمدنی کی توقع کی تھی تاہم اس 45دن چلنے والی نمائش کے اچانک بند ہونے کے سبب ان کا سب کچھ برباد ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 45 دنوں کے لیے اسٹال لینے کے لیے سوسائٹی کو رقم دی گئی تھی۔ ساتھ ہی دیگر مصارف جیسے غذا، رہنے کے مقام اور اسٹاف کی تنخواہوں کے لئے پانچ لاکھ روپئے صرف کئے گئے۔ تاہم ان کو کووڈ کے سبب نمائش کو بند کرنے کے فیصلہ کی وجہ سے نہ صرف مایوسی ہوئی بلکہ بڑے پیمانہ پر نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
یو این آئی
مزید پڑھیں: Numaish indefinitely suspended due to Rising COVID-19 Cases: حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش منسوخ