ETV Bharat / state

Woman Killed By Priest حیدرآباد قتل معاملہ، پجاری نے منصوبہ بند طریقے سے قتل کیا تھا

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 12:51 PM IST

حیدرآباد میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک مندر کے پجاری نے اپنی معشوقہ کو پتھر سے مار مار کر ہلاک کردیا اور لاش کو چھپانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ Young woman killed in hyderabad

پجاری نے منصوبہ بند طریقے سے کیا تھا قتل

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میں ایک مندر کے پجاری کے ذریعہ گرل فرینڈ کے بہیمانہ قتل کے سنسی خیز پہلو سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کو ہفتہ کی صبح جج کے سامنے پیش کیا اور 14 روزہ ریمانڈ پر لے لیا۔ پولیس کی جانب سے جج کو جمع کرائی گئی ریمانڈ رپورٹ میں کئی اہم حقائق سامنے آئے۔ پولیس کو تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم ایاگاری وینکٹا سوریا سائکرشنا نے مارچ سے اَپسرا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اس کا خیال تھا کہ اسے شہر سے باہر مارنے کے بعد کسی کو اس کی خبر نہیں ہوگی۔ تین ماہ تک اس نے حیدرآباد کے مضافات میں کسی مناسب جگہ کے لیے کچھ علاقوں کی کھوج لگایا۔ پھر اس نے اسے قتل کرنے اور اس کی لاش کو شمش آباد منڈل میں گئوشالے کے قریب ایک خالی ویران جگہ پر جلانے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبے کے تحت وہ اس مہینے کی 3 تاریخ کو اپسرا کو کوئمبٹور لے آیا۔

اس سے ایک ہفتہ قبل اس نے گوگل پر 'کسی شخص کو کیسے مارا جائے' کے بارے میں سرچ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اپسرا روزانہ نیند کی گولیاں کھاتی تھی، جس دن اسے قتل کیا گیا، وہ گولیاں کھا کر کار میں سو گئی۔ موقعے کو غنیمت سمجھ کر سائکرشنا نے 4 جون کی صبح 3.30 بجے کار میں پتھر سے مار مار کر اسے قتل کر دیا۔ اس کے مرنے کی تصدیق کے بعد اس نے موقعے پر ہی اس کے کپڑے اور دیگر سامان کو جلا دیا۔ وہ لاش کو وہیں دفن کرنا چاہتا تھا۔ سائکرشنا تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک لکڑی کے لیے ادھر ادھر بھٹکتا رہا لیکن جب وہ نہ ملی تو اس نے لاش کو اپنی کار کے ٹرنک میں ڈالا اور سرور نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گیا۔ اس نے لڑکی کا جوتا اور کار کا غلاف راستے میں جھاڑیوں میں پھینک دیا۔

مزید پڑھیں: Murder in Hyderabad حیدرآباد میں پجاری نے لڑکی کا قتل کر کے لاش مین ہول میں پھینک دی

اس نے 5 جون کی رات 9 بجے سرور نگر کے بنگارو مائسمہ مندر کے پاس ایک مین ہول میں اپسرا کی لاش پھینک دی۔ اگلے دن اس نے مین ہول کو سرخ مٹی سے ڈھانپ دیا کیونکہ اس جگہ سے بدبو پھیل رہی تھی۔ اس کے بعد اس نے 7 جون کو مین ہول کو کنکریٹ سے ڈھانپ دیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اپسرا کا چہرہ مسخ کیا تھا تاکہ لاش ملنے پر بھی اس کی شناخت نہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.