حیدرآباد میں میٹرو ریل خدمات کچھ تکنیکی خرابی کے باعث تقریباً 30 منٹ تک معطل رہی۔ آج صبح 11 بجے سے تقریباً 11.30 بجے تک میٹرو خدمات متاثر رہیں، جس کے بعد مسافرین نے منزل تک پہنچنے کےلیے آٹوز اور سٹی بسس کا سہارا لیا۔
اطلاعات کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے حیدرآباد میٹرو ریل کے دو کاریڈارز میں خدمات تقریباً 30 منٹ تک متاثر رہیں جس کے بعد میٹرو انتظامیہ نے فوری طور پر تکنیکی خرابی کو دور کرتے ہوئے خدمات کو بحال کردیا۔
تکنیکی خرابی کے باعث ایل بی نگر۔میاں پور روٹ پر خدمات کچھ دیر کےلیے معطل رہیں، اطلاعات کے مطابق لکڑی کا پل اسٹیشن کے قریب میٹرو ریل اچانک رک گئی تھی جس کے بعد فوری طور پر تکنیکی خرابی کو دور کرتے ہوئے روٹ کو بحال کردیا گیا۔
میٹرو ریل انتظامیہ کے مطابق تکنیکی خرابی کو صرف 10 منٹ میں ہی ٹھیک کردیا گیا لیکن کچھ وقت کےلیے کی ٹرینوں کی آمد و رفت کو آہستہ کیا گیا تھا تاکہ تکنیکی خرابی کو پوری طرح ٹھیک کیا جاسکے۔ فی الحال معمول کے مطابق میٹرو ریل خدمات کو پوری طرح بحال کردیا گیا۔