حیدرآباد کے ضیا گوڑہ کے ساکن عظمت نامی لڑکے کی شادی پہاڑی شریف کی ایک لڑکی سے طے ہوئی تھی لیکن عظمت بارات لے کر شادی خانہ نہیں پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب رات رکھی گئی تھی لیکن رات دو بجے تک بارات شادی ہال تک نہیں پہنچی۔ جب اس کی وجہ معلوم کی گئی تو انکشاف ہوا کہ جہیز کے مطالبات پورے نہ ہونے پر لڑکے والے شادی خانہ نہیں پہنچے۔
بارات نہ پہنچنے پر دُلہن کے اہلخانہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں دُلہن کے بھائی نے بتایا کہ تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔ دلہے کے گھر والوں نے جہیز کا مطالبہ کیا تھا لیکن مطالبہ پورا نہ ہونے پر وہ بارات لے کر شادی ہال نہیں پہنچے۔