ETV Bharat / state

حیدرآباد: لاک ڈاؤن و سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں خاندان تباہ - لاک ڈاون و سیلاب سے سینکڑوں خاندان تباہ

تلنگانہ کے حیدرآباد میں کورونا وبا، لاک ڈاون اور گذشتہ سال آئے سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: لاک ڈاون و سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں خاندان تباہ

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 6:36 PM IST

حیدرآباد میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے صدر مجتبیٰ حسین عسکری نے بتایا کہ لاک ڈاون اور سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں خاندان تباہی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک سروے کیا گیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حیدرآباد کے علاقے فلک نما، الجبیل کالونی، شاہن نگر، بالاپور، عثمان نگر و دیگر محلہ جات میں تقریباً 7 ہزار 200 خاندان کسمپرسی کے شکار ہیں۔

حیدرآباد: لاک ڈاون و سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں خاندان تباہ

انہوں نے کہا کہ ایسے خاندانوں کے بچے اسکول کو ترک کر کے مزدوری کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 26 فیصد خواتین کو ان کے شوہروں نے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ اکیلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ وہیں، ان خاندانوں کے 80 فیصد نوجوان بے روزگار ہو چکے ہیں۔

سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ متعدد دوکانوں میں پانی داخل ہونے سے سارا سامان تباہ ہوگیا اور سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے قیمتی سامان کے علاوہ روزمرہ کے سامان برباد ہوگئے۔

ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں رمضان کٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔ مجتبیٰ حسین عسکری اہل افراد سے متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.