حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کی موت ہو گئی۔ اس 70سالہ ڈاکٹر کو صحت کی خرابی پر پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مختلف طبی معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ کورونا سے متاثر ہیں۔
اسپتال میں علاج کے دوران کل شب تقریبا 8 بجے اس ڈاکٹر کی موت ہو گئی۔ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے کہا کہ 'ان کو کورونا کے ساتھ ساتھ بی پی بھی تھا۔'
مہلوک ڈاکٹر نے تاحال کسی بھی کورونا سے متاثرہ مریض کا علاج نہیں کیا تھا۔ لاک ڈاون کے بعد سے ان کا کلینک بند تھا۔ ان کے افراد خاندان نے یہ بات بتائی۔
کورونا وائرس ہر عام خاص سب کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ تلنگانہ کے تین ارکان اسمبلی اور دو کانگریس کے رہنما متعدد پولیس اہلکار، ڈاکٹرز طبی عملہ اس میں مبتلا ہوئے ہیں۔