حیدرآباد سٹی پولیس کے پورٹل www.hyderabadpolice.gov.in کے ذریعہ اس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جس کے لیے اس ویب سائٹ کے سکشن 'اپلائی فار گڈس سروس ٹراویل پاس اینڈ ادار ایمرجنسی سرویسس پاس'۔ڈاٹا کے آن لائن اندراج تصویر، شناختی کارڈ، شخصی تفصیلات کے ساتھ اپ لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
ان تفصیلات کو اپ لوڈ کرنے میں دس منٹ درکار ہوں گے۔ پولیس کے اسپیشل برانچ کی جانب سے اس کی پروسیسنگ کی جائے گی۔بعد ازاں درخواست گذار کو ایک ایس ایم ایس حاصل ہوگا جس میں ریفرنس نمبرہوگا۔ اس ریفرنس نمبر کی مدد سے درخواست گذارای پاس کو ڈاون لوڈ کرتے ہوئے اس کا پرنٹ نکال سکتے ہیں۔
اس ای پاس میں انوکھا کیو آر کوڈ بھی ہوگا تاکہ اس پاس کا نقلی بنانے سے روکا جاسکے۔ مختلف چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس عہدیدار کے پاس اس کیو آرکوڈ کو اسکین کرنے کی سہولت رہے گی تاکہ وہ پاس ہولڈر کی صداقت کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے۔
پاس ہولڈرس سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ شخصی شناختی کارڈ رکھیں جن کو ای پاس حاصل کرنے کے لیے اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح اب کسی بھی پاس کے لیے کمشنر پولیس حیدرآباد کے دفتر یا پھر کسی اور دفتر کو جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔