ETV Bharat / state

حیدرآباد: 130 چالانات والی گاڑی کے مالک کے خلاف معاملہ درج - حیدرآباد کی خبریں

ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر پربھاکر ریڈی نے کہا کہ جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر پیر کی شب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران جوبلی ہلز روڈ نمبر 2 کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو روکا گیا۔ اس گاڑی کے چالانات جب آن لائن معلوم کئے گئے تو اس پر ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کے 130 چالانات کا پتہ چلا۔

حیدرآباد: 130چالانات والی گاڑی کے مالک کے خلاف معاملہ درج

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 12:55 PM IST

حیدرآباد میں ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر 130 چالانات والی گاڑی کے مالک کے خلاف شہر حیدرآباد میں جوبلی ہلز پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا۔

ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر پربھاکر ریڈی نے کہا کہ جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر کل شب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران جوبلی ہلز روڈ نمبر 2 کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو روکا گیا۔اس گاڑی کے چالانات جب آن لائن معلوم کئے گئے تو اس پر ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کے 130 چالانات کا پتہ چلا۔

تیز رفتاری، رانگ پارکنگ، بغیر ہیلمٹ کے روانگی پر یہ چالانات عائد کئے گئے تھے۔ اس گاڑی کو ضبط کرلیا گیا۔ چالانات کی جملہ رقم 35,950 روپئے ہے۔ جب کہ اس گاڑی کا مالک مادھاپور کی ایک سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'تلنگانہ کے ایک قطرہ پانی پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا' وائی ایس شرمیلا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.