حیدرآباد میں کل دیوالی تہوار کے دوران آتشبازی کے دوران متعدد افراد کی آنکھوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جنہیں سروجنی نائیڈو آئی ہسپتال سے رجوع کیا گیا۔
زخمی ہونے والوں میں بچے اور نوجوان افراد ہیں تاہم شدید زخمی 7 افراد کی سرجری کی گئی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق حیدرآباد و سکندرآباد میں دیوالی کے موقع پر تقریباً 10 مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے جبکہ ان واقعات میں کسی کے ہلاک کیا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔