محکمہ داخلہ کے پرنسپال سکریٹری روی گپتا، محکمہ جیل کے ڈائریکٹر جنرل جتیندر، اور دیگر آئی پی ایس آفیسرز اس میں شریک تھے۔
اس موقع پر پر اعلیٰ عہدیداروں نے باری باری محکمہ جیل کی کارکردگی پیش کی، جس میں اُنتھی پروگرام، رہائی پانے والے قیدیوں کو روزگار، قیدیوں کو منظور شدہ قرضوں اور دیگر کی تفصیلات موجود تھیں۔ Telangana State Prison Department Performance
علاوہ ازیں محکمہ جیل کے ہریتا ہارم، قیدیوں کی ہنر مندی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ محکمہ جیل کے ڈائریکٹر جنرل نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے محکمہ جیل میں شفافیت برتی جارہی ہے اس ہر معاملے کو سنجیدگی سے ادا کیا جارہا ہے۔اور کہا کہ عوام کو بالخصوص قیدیوں کو تنقید کرنے کی کوئی گنجائش فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:KTR on Hyderabad Development:'ہم حیدرآباد کو کاسموپولیٹن شہر بنا رہے ہیں'
تفصیلات کی سماعت کے بعد وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ میں واقع تمام جیلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، محکمہ جیل میں فراہم کی جانے والی تمام اسکیمات کا صحیح طور پر مکمل طریقے سے استعمال کیا جائے اور قیدیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول اختیار کرتے ہوئے ان میں تبدیلی لائیں تاکہ وہ سماج کے تئیں مثبت سوچ رکھیں اور ریاست کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ محکمہ جیل کر ترقی دینے کے خواہاں ہیں. انہوں نے کے سی آر تلنگانہ کے جیلوں کو ملک بھر میں مثالی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔