بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ 24 ، 25 جولائی کو رائل سیما کے بعض مقامات، 25 جولائی کو جنوبی ساحلی آندھراپردیش، شمالی ساحلی آندھراپردیش اور یانم میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ نے مزید کہاکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر گرج و چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات یا کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھرگرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جنوب مغرب مانسون رائل سیما میں شدت اختیار کرگیا ہے جبکہ تلنگانہ اور ساحلی اے پی میں یہ معمول کے مطابق رہا ہے۔ تلنگانہ کے محبوب نگر، سنگاریڈی، وقارآباد کے ساتھ ساتھ کاماریڈی میں بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ اسی طرح ساحلی اے پی کے ضلع مغربی گوداوری، رائل سیما کے کرنول، کڑپہ اورکرنول میں بارش ہوئی۔