ETV Bharat / state

تلنگانہ انتخابات کے دوران سکیورٹی پر ایک سو پچاس کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ - انتخابی سکیورٹی تلنگانہ کی اہم نیوز

اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وہیں اس بار کے الیکشن میں مرکز اور دیگر ریاستوں سے آنے والی فورسز اور گاڑیوں وغیرہ کا خرچ ریاستی حکومت کو اٹھانا ہے، جو گذشتہ سال کے مقابلے امسال کافی زیادہ ہوگیا ہے۔ Cost of Security in Telangana Assembly Election 2023

Telangana Election security
انتخابی سکیورٹی کی قیمت میں بڑا اضافہ، اس بار خرچ ہونگے 150 کروڑ روپے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 1:15 PM IST

Updated : Nov 1, 2023, 2:38 PM IST

حیدرآباد: ایک اندازے کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے سکیورٹی پر 150 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ مرکز اور دیگر ریاستوں سے آنے والی فورسز کے ساتھ انتخابی ڈیوٹی میں حصہ لینے والی ریاستی پولیس کے الاؤنسز اور گاڑیوں کا خرچ ریاستی حکومت کو اٹھانا ہوگا۔ گزشتہ انتخابات میں 100 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے اور اب یہ 150 کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔

شیڈول کے شائع ہونے سے لیکر ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک، نتائج شائع ہونے تک پولیس کو چوکس رہے گی۔ بائیں بازو سے متاثر ریاست ہونے کی وجہ سے سرحدوں پر مسلسل چیکنگ کی جائے گی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ریاست بھر میں خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، تاکہ نقدی، سونا اور شراب کی نقل و حمل نہ ہو۔ ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی تعداد 60,000 تک ہے، مرکز سے فوجی دستوں کی 300 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ آس پاس کی ریاستوں سے مزید 10,000 پولیس اہلکار لائے جائیں گے۔

9 اکتوبر سے ریاست میں 373 فلائنگ اسکواڈ، 374 اسٹیٹک سرویلنس ٹیمیں اور 95 بین ریاستی چیک پوسٹیں جانچ کے لیے قائم کی گئی ہیں۔ فوجی دستوں کی 100 کمپنیاں مرکز سے پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔ میدک کے رکن اسمبلی کوٹھا پربھاکر ریڈی پر حملے کے پیش نظر انتخابی مہم میں حصہ لینے والے قائدین کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ جلسے جلوسوں پر بھی چیکنگ تیز کردی گئی۔ دوسری جانب چونکہ ماؤنوازوں کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر کی سرحدوں پر مسلسل کومبنگ کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2023, 2:38 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.