ETV Bharat / state

بھارت راشٹر سمیتی کو بھر پور تائید: صدر جماعت اہل سنت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 1:06 PM IST

حیدرآباد کی مشہور و معروف درگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادری رحمۃ اللہ علیہ واقع حسینی عالم احاطہ موسی قادری میں وزیر ہریش راؤ کی علماء و مشائخن کے ساتھ خصوصی اجلاس کے دوران علمائے کرام نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ Assembly election in Telangana

بھارت راشٹر سمیتی کو بھر پور تائید : صدر جماعت اہل سنت

حیدرآباد:جماعت اہل سنت کے صدر سید آل مصطفی قادری علی پاشاہ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ ایک وفد نے ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے صدر محمد امتیاز اسحاق کی نگرنی میں علماء،مشائخین، معروف اسلامی اسکالرز، ائمہ اور مختلف درگاہوں کے خانقاہ شجادگان نے وزیر ہریش راو سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا۔

جماعت اہل سنت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی بھارت راشٹر سمیتی کو انکی بھرپور تائید حاصل رے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ایک سیکولر پارٹی ہے۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد سے مسلم اقلیتوں کے حالات میں امتیازی تبدیلی آئی ہے ،

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختص کیا جانے والا بجٹ ملک کی کسی اور ریاست میں نہیں ہے۔اسکے علاوہ بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے لئے 20 لاکھ تک کی اوورسیز اسکالرشپ اسکیم بھی ملک کے لئے ایک مثال ہے۔حکومت کی جانب سے قائم کردہ اقامتی اداروں کے ذریعہ ہزاروں بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں۔

اسی طرح غریب خاندانوں کے لڑکیوں کی شادی کے لیے شادی مبارک بھی ایک کامیاب اسکیم ہے۔ علاوہ ازیں حکومت سماج کے تمام طبقات کی مساوی ترقی و فلاح کے لیے کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس پارٹی مسلمانوں کو مسلم ڈیکلریشن کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے، ہریش راؤ

ان کا کہنا ہے کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد سے ریاست میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد آپسی اتحاد کے ساتھ گنگا جمنی تہذیب کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ پچھلے دس سال میں ریاست میں کبھی مذہب کے نام پر فسادات نہیں ہوئے ، تمام طبقات کی ترقی ہی حکومت کا واحد مقصد ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.