ETV Bharat / state

امسال سفرحج پر جانے کی درخواستیں کم ہیں

تلنگانہ حج کمیٹی کو ابھی تک صرف 3،989درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ابو طلحہ امجد نے کہا کہ کووڈ19 اور لاک ڈاون کے سبب لوگوں کی معیشت پر اثر پڑا۔ اور کم درخواستوں کی یہ بھی ایک وجہ ہے۔

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 12:08 PM IST

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن ابو طلحہ امجد نے کہا کہ حج 2021 کیلئے آن لائن درخواست داخل کرنے کی 10 جنوری آخری تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عازمین حج جنہوں نے ابھی تک آن لائن درخواست داخل نہیں کی ہے وہ اتوار 10 جنوری تک اپنی درخواست داخل کر سکتے ہیں-

امسال سفرحج پر جانے کی درخواستیں کم ہیں

ریاستی حج کمیٹی کو ابھی تک صرف 3،989درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ابو طلحہ امجد نے کہا کہ کووڈ19 اور لاک ڈاون کے سبب لوگوں کی معیشت پر اثر پڑا۔ اور کم درخواستوں کی یہ بھی ایک وجہ ہے۔

اس برس سفر حج کے لیے 3 لاکھ پچاس ہزار روپے کا خرچ کا تخمینہ ہے- انھوں نے کہا کہ اس سے متعلق مرکزی حج کمیٹی آئندہ دنوں میں کوئی اعلان کرسکتی جس کے لیے انتظار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: وزیراعلی نے11جنوری کو اہم اجلاس طلب کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.