حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرحیدرآباد کسٹم کے عہدیداروں نے تین مختلف معاملات میں سونے کی غیر قانونی اسمگلنگ کا پتہ چلایا۔
کسٹم کے عہدیداروں نے 735.45 گرام سونا ضبط کیا۔ اس سونے کی مالیت 34.03 لاکھ روپے ہے۔ یہ سونا تین مختلف مسافروں کے پاس سے ضبط کیاگیا۔ یہ مسافر ریاض سے حیدرآباد پہنچے تھے۔
یہ سونا ان کے لگیج اور پتلون میں چھپا کر لایا گیا تھا۔ اس سونے کو ضبط کر لیا گیا اور ان مسافروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: سڑک حادثے میں چارافراد شدید زخمی
یواین آئی