ETV Bharat / state

شدید بارش کے باعث تاریخی قلعہ گولکنڈہ کی دیوار منہدم - حیدرآباد کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ

ریاست تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے حیدرآباد کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ کا پچھلا حصہ اور دیوار منہدم ہوگئی۔

golconda fort wall fell down
شدید بارش کے باعث قلعہ گولکنڈہ کی دیوار منہدم
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 12:18 PM IST

حیدرآباد دکن کی خوبصورت ترین اور تاریخی یادگار قلعہ گولکنڈہ کی دیوار شدید بارش کے باعث منہدم ہوگئی ہے۔

ریاست تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے حیدرآباد کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ کا پچھلا حصہ اور دیوار منہدم ہوگئی۔

ویڈیو

واضح رہے کہ سنہ 1518 میں قطب شاہوں نے قلعہ گولکنڈہ کی تعمیر کرائی تھی۔ ان کے چوتھے بادشاہ محمد قلی قطب شاہ نے شہر حیدرآباد کی بنیاد رکھی اور چارمینار بھی انھوں نے ہی تعمیر کروایا۔

گولکنڈہ صرف ایک قلعہ کا نام نہیں دراصل یہ ایک تہذیب و تمدن کا نام ہے، جس کے سنہ 2018 میں پانچ سو برس مکمل ہوئے ہیں۔

بارش کی وجہ سے قلعہ گولکنڈہ کے مکی دروازے کا کچھ حصہ اور دیوار منہدم ہوگئی۔ گولکنڈہ کے دائیں حصہ کو مکی دروازہ کہا جاتا ہے۔

golconda fort wall fell down
قلعہ گولکنڈہ کی چھت سے پورے شہر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے

قلعہ گولکنڈہ کی تعمیر سلطنت بہمنی، سلطنت کاکتیا اور سلطنت قطب شاہی کے دور میں مکمل ہوئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قلعہ گولکنڈہ کی تعمیر میں پتھر اور گچی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس قلعہ کی اونچائی 360 فٹ ہے اور یہ قلعہ سات ایکٹر پر مشتمل ہے-

قلعہ گولکنڈہ میں کئی نایاب عمارتیں، مساجد، باغات، مندر، رانی محل، بادشاہ کی گدی، کورٹ ہال، راشن کھوٹا، پانی کی خوبصورت باؤلی و فوارے اور کئی تاریخی و خوبصورت مقامات موجود ہیں۔

golconda fort wall fell down
حیدرآباد دکن کی خوبصورت ترین اور تاریخی یادگار قلعہ گولکنڈہ

شہر حیدرآباد کی تعمیر سے پہلے قلعہ گولکنڈہ ایک شہر تھا۔ قلعہ گولکنڈہ سے سلطنت قطب شاہی کے بادشاہوں نے حکمرانی کی اور کئی تاریخی عمارتوں کو تعمیر کرایا۔ جس میں قلعہ گولکنڈہ کے دروازے شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.