ETV Bharat / state

Godavari River Water Level Rises بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ - دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ

بھدراچلم کے بالائی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ گوداوری کی سطح آب میں بتدریج اضافہ کی وجہ سے بھدراچلم میں کئی مقامات پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ Rise in Godavari river level at Bhadrachalam

بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 2:02 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدراچلم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دریائے گوداوری کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بالائی علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ حکام نے تیسرے خطرے کی وارننگ جاری کی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پانی کی سطح میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ گوداوری کی سطح آب میں بتدریج اضافہ کی وجہ سے بھدراچلم میں کئی مقامات پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Godavari River Water Flow: دھولیشورم بیریج میں دریائے گوداوری کے پانی کا بہاؤ مسلسل جاری

بھدرادری دیوستھا م کلیا نہ کٹہ مکمل طور پر ڈوب گیا ہے۔ حکام نے بھدراچلم آر ٹی سی ڈپو سے چرلا اوردیگر مقامات کو جانے والی بس خدمات کو روک دیا ہے۔ بھدرادری کلکٹر ا ودیپ نے کہا کہ گوداوری، فی الحال خطرے کی تیسری سطح سے 54.60 فٹ پر بہہ رہی ہے، انہوں نے نچلے علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس کردیاہے۔ کلکٹرنے مشورہ دیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مویشیوں کو چر نے کی اجازت نہ دی جائے اور ماہی گیرمچھلی پکڑنے کے لئے نہ جائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.