حیدرآباد کے پرانے شہر کے سردار محل میں 20 ،جنوری کی رات ایک مکان میں پکوان گیس سلنڈر پھٹ پڑا تھا جس میں 13لوگ جھلس گئے تھے۔اس حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اتوار کی رات ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔
اس طرح اس حادثہ میں اب تک چار افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ان تمام کا تعلق مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پکوان کیا جارہا تھا۔
سلنڈر بلاسٹ حادثات پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔
گرمی ، آتش گیر اور سورج سے دور اچھی ہوا میں اور محفوظ جگہوں میں سلنڈروں کو مناسب طریقے سے رکھا جائے۔ سلینڈر کو الگ تھلگ رکھا جائے۔ اور استعمال کے بعد سلینڈر ہمیشہ بند رکھا جائے۔ احتیاطی امور کو اپنانے سے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔