ETV Bharat / state

Telangana Road Accident تلنگانہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں چار افراد زخمی

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 1:55 PM IST

حیدرآباد کے بنجارا ہلز اور گدوال میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident in Hyderabad

تلنگانہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں چار افراد زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے حیدرآباد میں حالت نشہ میں کار چلاتے ہوئے بائیک کو ٹکر دینے کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ حادثہ آج صبح شہر حیدرآباد کی بنجاراہلز روڈ نمبر 2 پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق کار ڈرایئور کی شناخت انوش ریڈی کے طور پر ہوئی ہے، انوش ریڈی حالت نشہ میں کار کو تیز رفتاری کے ساتھ چلارہا تھا۔ اس کے ساتھ کار میں اس کا دوست کلیان ریڈی بھی تھا جس کا تعلق کوتہ پیٹ سے ہے۔ اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس فوری وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے کار کا تعاقب کرتے ہوئے انوش کو پکڑ لیا۔ کار کی تلاشی کے دوران اس میں پولیس کو گانجہ کا پتہ چلا جس کو ضبط کر لیا گیا۔ پولیس نے حالت نشہ میں ہونے والے ان نوجوانوں کے خون کے نمونوں کی جانچ کی۔ بعد ازاں اس سلسلے میں ایک معاملہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Telangana سکندرآباد میں بس کا بریک فیل ہونے سے موٹر سائیکل سوار کی موت

وہیں شہر میں دوسرا حادثہ کار کے لاری سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں پیش آیا جہاں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع جوگولامباگدوال میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کل شب ضلع کے اونڈاولی منڈل کے عالم پور چوراہے کی قومی شاہراہ نمبر44 سے گذرنے والی کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار ڈیوائیڈر کے ساتھ ساتھ لاری سے ٹکراگئی۔ یہ کار، اے پی کے کرنول سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی۔ اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کی شناخت زبیر اور محمد کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کو شدید نقصان پہنچا۔ ایمبولنس کے ذریعہ ان افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ ان نوجوانوں کا تعلق کرنول سے ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.