ETV Bharat / state

Accident in Hanamkonda District: لاری کی ٹرالی آٹو کو ٹکر، چار ہلاک 21 زخمی - ہنمکنڈہ ضلع میں حادثہ

ہنمکنڈہ ضلع میں پیش آئے ایک حادثے میں چار افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ شیامپیٹا زون کے مانداری پیٹا گاؤں میں لاری نے ایک ٹرالی آٹو کو ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پاتھیپاکا گاؤں کے یومیہ مزدور مرچ کے باغات میں مرچیں توڑنے کے لیے موگلاپلی جا رہے تھے۔ Accident in Hanamkonda District

لاری کی ٹرالی آٹو کو ٹکر، چار ہلاک 21 زخمی

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 8:51 PM IST

اس حادثے میں تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت منجولا (45)، رینوکا (48)، اور وملا (50) کے طور پر ہوئی ہے، ایک اور لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ 21 زخمیوں کو ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان میں تینوں کی حالت تشویشناک ہے۔ Accident in Hanamkonda District

"یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک لاری نے ایک ٹرالی آٹو کو ٹکر مار دی۔ آٹو میں سوار مزدور مختلف جگہوں پر گر گئے تھے۔ ان میں سے کچھ کے ہاتھ اور ٹانگیں کٹ گئی تھیں۔ وہ درد سے کراہ رہے تھے۔ پرکال اے سی پی شوارامیا نے کہا پولیس اطلاع ملنے کے بعد وہاں پہنچی اور اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی تاکہ اس لاری کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: Four killed in collision between two cars: جھالاواڑ میں دو کاروں کے درمیان تصادم، 4 افراد کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.