اس کا مقصد کئی مراحل والے اس بڑے آبپاشی پروجیکٹ کے بارے میں عوام بالخصوص بچوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
اس پنڈال کے منتظیمن کا احساس ہے کہ اس ماڈل کے ذریعہ اس پروجیکٹ کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔اس پروجیکٹ کے اہم سمجھے جانے والے میڈی گڈہ بیریج، انارم بیریج،کاکتیہ کنال،کڈم پروجیکٹ وغیرہ اس ماڈل میں شامل کئے گئے ہیں۔
اس پروجیکٹ کے ماڈل کے ذریعہ یہ بتایا گیا ہے کہ پانی کا اصل ذریعہ کیا ہے؟ کس طرح پانی کا ذخیرہ کیاجاتا ہے؟ اور اس کو کس طرح لفٹ کروایا جاتاہے؟اس پنڈال میں رکھی مورتی کانام کالیشورا گیانا ونائیکوڈو دیا گیا ہے۔یہ ماڈل عوام کی مرکز توجہ بنا ہوا ہے۔