ETV Bharat / state

'کسان بہکاوے میں نہ آئیں'

author img

By

Published : May 25, 2020, 11:37 PM IST

تلنگانہ کے جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر یم۔سنجے کمار نےمیڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی پارٹی رکن پارلیمان دھرم پوری رویندر اور کانگریس پارٹی رہنما و ایم یل سی ٹی جیون ریڈی کو ہدف تنقید بنایا۔

'کسان بہکاوے میں نہ آئیں'
'کسان بہکاوے میں نہ آئیں'

انہوں نے دھان کی پیداوار اور خریداری پر اپوزیشن کی تنقیدوں کو مسترد کردیا اور کہا 'صبح اٹھو اور کسی نہ کسی خریداری مرکز پہنچ کر حکومت پر تنقید اور کیچڑ اچھالنے سے پہلے حکومت کیا اقدامات کررہی ہے اس کا جائزہ لیں اور تمہاری پارٹی کے بر سراقتدار ریاستوں میں کیا اقدامات کئے جارہے ہیں اپنا محاسبہ کرلیں' غیر ضروری کسانوں کو گمراہ کرنا اور انھیں ورغلانے انھوں نےمذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کو ابھی ساڑھے تین سال ہیں میدان خالی ہے، ریاستی حکومت دھان کی خریداری کو صد فیصد کر ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پرانھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے بارش میں خریدی گئی دھان کی رقم ابھی تک کسانوں کو نہیں دی ۔ جبکہ بی جے پی ارکان پارلیمان بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔

جبکہ ریاستی حکومت نے جگتیال ضلع کے کسانوں کے بینک کھاتوں میں 600 کروڑ منجملہ 340 کروڑ روپے جمع کردیا ہے اور اس مرتبہ کالیشورم پراجیکٹ کی تعمیر سے نہ صرف جگتیال ضلع بلکہ پوری ریاست میں دھان کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔

رائس ملز میں گنجائش سے زیادہ 33,200 میٹرک ٹن دھان جگتیال میں ذخیرہ کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ میں کسانوں دشواریوں کا سامنا ہے۔

آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ دھان کو منتقل کیا گیا انہوں نے کہا کے موٹا چاول کوئی نہیں کھا رہے ہیں اس لئے جو عوام کھاتی ہے باریک چاول کی فصل ڈالنے کیلئے حکومت نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے، اس پر اپوزیشن واویلا مچارہی ہے اور کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کے وہ غیر ضروری بہکاوے میں نہ آئیں اور حکومت جو کہتی ہے اس پر عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.