ETV Bharat / state

نرمل ضلع میں ایتھنول پلانٹ کے خلاف کسانوں کا زبردست احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 12:24 PM IST

Updated : Jan 4, 2024, 12:54 PM IST

Farmers protest against ethanol industry in Nirmal ریاست تلنگانہ کے نرمل ضلع کے علاقے دلاور پور میں کسانوں نے ایتھنول پلانٹ پر حملہ کردیا جس کے بعد کئی پلانٹ میں موجود املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

farmers protest against ethanol industry

Farmers protest against ethanol industry

دلاور پور: کسانوں نے بدھ کے روز نرمل ضلع کے دلاور پور منڈل مرکز کے مضافات میں زیر تعمیر ایتھنول پلانٹ پر حملہ کیا۔ دلاور پور اور گنڈم پلی گاؤں کے سینکڑوں لوگ پلانٹ میں گھس گئے۔ پلانٹ کے عارضی دفاتر کا فرنیچر اور کئی گاڑیوں کے شیشے تباہ ہو گئے۔ کسانوں نے اس پلانٹ کی تعمیر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے پہنچنے پر برہم کسانوں نے پلانٹ میں زیر تعمیر حفاظتی اور عارضی ڈھانچے کو منہدم کردیا۔ نامعلوم افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے تک گاڑی جل کر راکھ ہو چکی تھی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو کسانوں نے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسپیشل یونٹ پولیس کے سیل فون اس وقت تباہ کر دیے جب وہ احتجاج کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ پولیس نے فون تباہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ زیر تعمیر ایتھنائل فیکٹری کی عمارت کو نقصان پہنچانے اور وہاں فرائض انجام دینے والے ملازمین پولیس پر حملہ کے الزام میں 30 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ ایتھنول کی صنعت کو گاؤں سے منتقل کیا جائے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ کلکٹر کے آنے تک وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ نرمل کے ایڈیشنل کلکٹر کشور کمار، بھینسہ کے اے ایس پی کانتی کمار پاٹل، اور تحصیلدار سریتا نے کسانوں سے بات کی۔ انہیں پرسکون کرنے کی کوشش کی۔ کسانوں نے کہا کہ گوداوری کا پانی ایتھنول انڈسٹری سے آلودہ ہو جائے گا تاہم حکام اس مسئلے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منڈل کے کئی دیہاتوں کی زمینیں، جن کا انحصار زراعت پر ہے، صنعتی فضلے کی وجہ سے بنجر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ سکریٹریٹ کے سامنے کسانوں کا احتجاج

کسانوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے ایتھنول انڈسٹری کو دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر کو بتایا گیا کہ اگرچہ صنعتی کام کچھ دنوں کے لیے روک دیا گیا تھا لیکن انتخابات کے بعد پلانٹ کے کام میں دوبارہ تیزی لائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی بار نیشنل ہائی وے پر احتجاج کر چکے ہیں۔

Last Updated : Jan 4, 2024, 12:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.