ETV Bharat / state

Discount on Challan: چالانز پر چھوٹ، ٹریفک پولیس نے استفادے کی اپیل کی

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 5:59 PM IST

ٹریفک جوائنٹ کمشنر رنگاناتھ نے کہا کہ موٹر سائیکل، آٹو رکشہ اور ٹھیلہ بنڈی والے صرف %25 رقم ادا کرکے %75 کی رعایت پائیں۔ آر ٹی سی ڈرائیورز %30 ادا کرکے %70 چھوٹ پائیں۔ لائیٹ موٹر وہیکل اور ہیوی موٹر وہیکل والے %50 چالان ادا کرکے باقی %50 کی رعایت حاصل کریں۔ علاوہ ازیں فیس ماسک والے چالان پر صرف 100 روپے ادا کر کے 900 روپے کی چھوٹ پائیں۔ Discount on Challan

چالانز پر چھوٹ، ٹریفک پولیس نے استفادے کی اپیل کی

حیدرآباد ٹریفک جوائنٹ کمشنر رنگاناتھ نے کہا کہ عوام کورونا وبا کی وجہ سے مسلسل پریشانیوں کے شکار ہیں اور معاشی پریشانیوں سے دو چار ہیں۔ بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کے لوگ اس وبا سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ Discount on Challan

ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے مقصد سے تلنگانہ ٹریفک پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست بھر کے عوام پر کیے گئے ٹریفک چالانات میں کمی کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ موٹر سائیکل، آٹو رکشہ اور ٹھیلہ بنڈی والے صرف %25 رقم ادا کرکے %75 کی رعایت پائیں، آر ٹی سی ڈرائیورز %30 ادا کرکے %70 چھوٹ پائیں، لائیٹ موٹر وہیکل اور ہیوی موٹر وہیکل والے %50 چالانات ادا کرکے باقی %50 کی رعایت حاصل کریں۔ علاوہ ازیں فیس ماسک والے چالانات پر صرف 100 روپیے ادا کرکے 900 روپئیوں کی چھوٹ پائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Gulbarga Traffic Police: گلبرگہ میں گاڑیوں کے دستاویز کی چیکنگ

انھوں نے کہا کہ ٹریفک چالانات میں پہلی مرتبہ بھاری رعایت دی گئی ہے تاکہ عوام کے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے اسمبلی سیشن میں عوام کو تیقن دیا گیا تھا کہ ٹریفک چالانات میں رعایت فراہم کی جائے گی جس کو پورا کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چالانات کو ای چالان ویب سائٹ پر آن لائن ادا کرنا ہوگا جس کے لیے یکم مارچ سے 31 مارچ تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ Challan to be Paid Online

انھوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ٹریفک چالانز کو ادا کرنے کے لیے اس زریں موقع کا فائد اٹھائیں اور اپنے چالان ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.