حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے بڑے شہر میں دیوالی کی گونج شروع ہوگئی ہے۔ تہوار میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، بازار، مٹھائی کی دکانیں اور شاپنگ مالز پٹاخوں، پھولوں، مٹھائیوں اور کپڑوں کی خریداری سے کھچا کھچ بھر گئے ہیں۔ لیکن اس بار پٹاخوں اور پھولوں کی قیمتوں میں گزشتہ برس کے مقابلے بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ گھروں اور دکانوں کی سجاوٹ اور پوجا کے لیے استعمال ہونے والے پھولوں کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دسہرہ کے بعد گیندے کے پھولوں کی قیمت 50 روپے فی کلو تھی لیکن اب ان کی قیمت 90 روپے ہے۔ Flowers Pricke Hike in Telangana
تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کے علاوہ گلاب کی مانگ بھی زیادہ ہے۔ پٹاخوں کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پٹاخوں کی ہر آئٹم پر 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے سکندرآباد جمخانہ گراؤنڈ میں 35 دکانوں کو اجازت دے دی ہے۔ پٹاخوں کی خرید و فروخت جمعہ کے روز منتظمین کو اجازت ملنے کے بعد شروع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: Firecrackers Ban in Delhi سپریم کورٹ کا دہلی میں پٹاخوں پر پابندی کے خلاف عرضی پر سماعت سے انکار
ملک میں چین کے پٹاخوں پر پابندی ہے۔ رنگ برنگے مختلف دلکش لیمپس بازاروں میں دستیاب ہیں تاہم لوگ مٹی کے دیئے استعمال کرنے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں، یہ مٹی کے دیئے شاپنگ مالس میں بھی فروخت ہو رہے ہیں جن کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
یو این آئی