ETV Bharat / state

تلنگانہ: سابق رکن اسمبلی نہیں رہے - سی پی ایم رہنما کا انتقال

سی پی ایم رہنما نرسمہم 2004 میں ابراہیم پٹنم حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

سابق رکن اسمبلی کا انتقال
سابق رکن اسمبلی کا انتقال
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 1:44 PM IST

تلنگانہ سی پی ایم کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی نرسمہم چل بسے۔ 52سالہ نرسمہم کو پانچ دن قبل نمس میں داخل کروایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران آج صبح کی اولین ساعتوں میں ان کی موت ہو گئی۔ سنہ 2004 میں انہوں نے سی پی ایم کی طرف سے مقابلہ کرتے ہوئے ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے تھے، سی پی ایم کو فروغ دینے کے لیے ہمہ تن مصروف رہتے تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ان کے چلے جانے سے پارٹی کو نقصان ہوا ہے۔ متحدہ آندھراپردیش میں کمیونسٹ جماعتیں کچھ علاقوں میں کافی مضبوط تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:کووڈ 19 ٹیسٹ اور علاج سے متعلق جی او جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.