ETV Bharat / state

حیدرآباد: سی آپی آئی رہنماؤں نے تالابوں کا دورہ کیا - تلنگانہ نیوز

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنماؤں نے آج جمالی کنٹہ اور شاہ ہاتم تالاب کا دورہ کر وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران سی پی آئی کے سینیئر رہنما عزیز پاشاہ نے کہا کہ گولف کورس کی وجہ سے ندیم کالونی، ٹولی چوکی اور گولکنڈہ میں تباہ کن سیلاب آیا۔

CPI leaders visited the pond in hyderabad
سی آپی آئی رہنماؤں نے تالابوں کا دورہ کیا
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 6:58 PM IST

عزیز پاشاہ نے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارش کے سبب ندیم کالونی اور دیگر محلہ جات کے مکانوں میں پانی داخل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے کافی نقصانات ہوئے۔ ندیم کالونی اور دیگر کالونی میں پانی گھروں میں داخل ہونے کی اصل وجہ تالابوں پر ناجائز قبضوں کا ہونا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

شاہ ہاتم تالاب 76 ایکڑ اراضی پر مشتمل تھا اور جمالی کنٹہ 46 ایکڑ اراضی پر مشتمل تھا، لیکن اب شاہ ہاتم تالاب 32 ایکڑ تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ حیدرآباد گولف کورس ایسو سی ایشن نے جمالی کنٹہ تالاب کو گولف گراؤنڈ میں تبدیل کر دیا ہے۔

سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشاہ نے کہا کہ بارش کا پانی ان تالابوں میں جمع ہوتا ہے، روز بہ روز تیزی سے تالاب چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ بستیوں میں پانی لگ جا رہے ہیں۔

CPI leaders visited the pond in hyderabad
سی آپی آئی رہنماؤں نے تالابوں کا دورہ کیا

مزید پڑھیں:

قطب شاہی جامع مسجد کے مینار منہدم

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد گولف گراؤنڈ پر جو تالاب ہیں، اس گراؤنڈ کو جلد از جلد ختم کریں۔ ایک کھیل کھیلنے کے لیے عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.