کانگریس رہنما و ایم ایل سی جیون ریڈی نے مرکز اور تلنگانہ حکومت پر نکتہ چینی کی۔ انھوں نے کہا دونوں ہی حکومتوں کو راشن کی دکان میں تصویر لگانے کی بات پر بحث کرنے کے بجائے ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ Congress MLC Urges to Put GST Photo in Ration Shop
انھوں نے کہا راشن کی دکان میں لیڈرز کی تصویروں کے بجائے جی ایس ٹی کی تصویر لگانی چاہیے۔ جیون ریڈی نے الزام لگایا کہ ریاست اور مرکز کی حکومت دونوں ہی ملک کو قرض میں ڈبونے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کررہی ہیں۔انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ دونوں حکومتوں کے درمیان سوائے تصویر کی پنچایت کے علاوہ ترقی کا کوئی کام نہیں ہے۔ ریڈی نے کہا کہ پچھلے آٹھ سال میں جی ایس ٹی کے ذریعے لوگوں پر تین لاکھ کروڑ روپے کا بوجھ پڑا ہے۔ رایتو بندھو کے بہانے عوام کو ملنے والے تمام فوائد روک دیے گئے۔ Jeevan Reddy on Center and State Government
واضح رہے کہ جمعہ کے روز راشن شاپ میں وزیر اعظم مودی کی تصویر نہیں لگانے کی وجہ مرکزی وزیر نرملا سیتا رامن کلکٹر پر برہم ہوگئی تھیں۔ جس پر ریاستی وزیر خزانہ ہریش راو نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔