قبل ازیں ریاستی الیکشن کمشنر ناگی ریڈی سے کانگریس کے لیڈروں کی بحث و تکرار ہوگئی۔
یہ اجلاس کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوا تھا۔کانگریس کے لیڈروں مری ششی دھرریڈی، نرنجن راو نے کمشنر سے بحث وتکرار کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی رائے کا احترام نہ کرتے ہوئے کمیشن مرضی کے مطابق کام کررہا ہے۔
کانگریس رہنماؤں نے الزام لگایا کہ کمیشن نے حکومت کی مرضی کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور برسراقتدار جماعت کی ایما پرکام رہا ہے۔
اس الزام کے بعد کمشنر ناگی ریڈی نے کانگریس کے رہنماؤں پر برہمی ظاہر کی اور کہاکہ کمشنر کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جارہا ہے جس پر ششی دھر ریڈی اور دوسرے رہنماؤں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔