ETV Bharat / state

لاک ڈاون کے دوران کے برقی بلز معاف کرنے کا مطالبہ - تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی

تلنگانہ میں اپوزیشن کانگریس پارٹی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاون کے دوران غریب اور چھوٹے کاروباریوں کے برقی کے بل معاف کردے۔

Congress in Telangana demands waiver of electricity bills
لاک ڈاون کے دوران کے برقی بلز معاف کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 8:55 PM IST

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی نےلاک ڈاون کے دوران دو ماہ کے برقی بل معاف کرنے کا وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیا۔

انہوں نے کے سی آر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران دو ماہ کے برقی بلز بہت زیادہ جاری کئےگئےجسکی وجہ سے غریب افراد کافی پریشان ہیں۔

اتم کمار ریڈی نے وزیراعلیٰ سے برقی بلز معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے غریب خاندانوں کے برقی بلز کے بوجھ کو کم کرنے کےلیے نان ٹیلی اسکوپک طریقہ کے بجائے ٹیلی اسکوپک طریقہ سے برقی بل جاری کرنے کی بھی اپیل کی جس سے پچاس فیصد برقی بل میں کمی ہوسکتی ہے۔

صدر پردیش کانگریس کمیٹی نے مزید کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ ایس پی ڈی سی ایل نے تین ماہ تک استعمال ہونے والی برقی کا ایک ہی بل تیار کیا ہے جبکہ سو یونٹس اور دو سو یونٹس سے زائد کے استعمال کی شرحیں بہت زیادہ ہے جس سے برقی کی فی یونٹ کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ برقی بلز میں متعدد غلطیاں بھی دیکھی جارہی ہے اور محکمہ برقی کی جانب سے بلز کی عدم ادائیگی پر صارفین کے کنکشن منقطع کردینے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.