حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول ریاست کے مختلف اضلاع میں سردی کی لہر میں حالیہ دنوں کے دوران اضافہ درج کیا گیا ہے۔ متحدہ عادل آباد ضلع میں گزشتہ دو دنوں سے اقل ترین درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے سرپور یو میں اقل ترین درجۂ حرارت 8.6 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ عادل آباد ضلع کے ہتنور میں درجۂ حرارت 9 ڈگری، کومرم بھیم کے تریانی میں 9.7 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ اضلاع بالخصوص متحدہ عادل آباد ضلع میں صبح کے اوقات میں کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی گاڑی سوار اپنی گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کو کھولتے ہوئے چلارہے ہیں۔ Cold wave in Telangana districts including Hyderabad
یہ بھی پڑھیں:
صبح کے اوقات میں چہل قدمی کے لیے جانے والے افراد اور کسان اپنے معمول کے شیڈول کے برخلاف تاخیر سے اپنے کاموں اور سرگرمیوں کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ فٹ پاتھس پر سونے والے افراد کو بھی سردی کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ لوگ سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں جیسے گرم لحافوں اور سوئٹرس کا استعمال کررہے ہیں تو کئی افراد شام ہوتے ہیں آگ تاپنے کا کام بھی کررہے ہیں۔ سردی سے بچے اور معمرین شدید متاثرہیں۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم ہے۔ نزلہ‘ کھانسی‘ زکام اور بخار میں کئی افراد مبتلا ہیں۔ Cold Wave in Telangana
اسی درمیان عادل آباد میں گرم ملبوسات کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام سویٹرس‘ ٹوپیوں اور مفلرس کا استعمال کررہے ہیں۔ صبح میں 9 بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور شام میں چار بجے سے دوبارہ سردی کی لہر ہورہی ہے۔ ساتھ ہی کہر کے سبب راستہ بھی صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ عادل آباد کے علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔ عادل آباد کے دیہاتیوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے مقابلہ اس مرتبہ سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔
یو این آئی