ETV Bharat / state

تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

Telangana Assembly Election 2023
Telangana Assembly Election 2023
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 1:35 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ناگر کرنول میں کانگریس اور بی آر ایس کے کارکنوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ضلع کے نلہ ملہ اچم پیٹ میں کشیدگی دیکھی گئی ہے۔کل رات ہوئے اس تصادم میں ایک گاڑی کے شیشوں کو نقصان پہنچایا گیا اور دونوں پارٹیوں کے بعض کارکن زخمی ہوگئے ہیں جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تلنگانہ کی حکمران پارٹی بی آر ایس کے رکن اسمبلی بالا راجو کی جانب سے رائے دہندوں میں رقم کی تقسیم کی اطلاع پا کر کانگریس کے کارکن بڑے پیمانہ پر وہاں جمع ہوگئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رائے دہندوں میں رقم کی تقسیم سے روکنے کی کوشش پر بی آر ایس کارکنوں نے ان پر حملہ کردیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

  • Nagarkurnool, Telangana: "A Few Congress leaders blocked the way of the sitting BRS MLA who came into Achampet town after campaigning yesterday night. They put up a car as a blockade and tried to attack the MLA. The gunman and escort party officials immediately moved the MLA from… https://t.co/JwUtqCAhWp

    — ANI (@ANI) November 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے رکن اسمبلی کی بیوی کی کار کی تلاشی بھی نہیں لی۔کانگریس کے مقامی لیڈروں نے کہاکہ بالاراجو غنڈہ گردی کررہے ہیں۔ وہ تمام کو دھمکارہے ہیں۔ وہ رات کے دس بجے کے بعد بھی انتخابی مہم چلارہے ہیں اور مواضعات پہنچ کر رقومات رائے دہندوں میں تقسیم کررہے ہیں۔کسی بھی طرح وہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو ناکامی کا خوف ہے۔ انہوں نے پولیس کا جانبداری کا الزام لگایا اور کہاکہ پولیس نے رکن اسمبلی کے حامیوں کو رقم تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کی جانب سے اس واقعہ کے خلاف دھرنا دیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔ پولیس نے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔ بی آر ایس کے رہنما و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے جھڑپ میں زخمی ہونے والے بی آر ایس رکن اسمبلی بالاراجو کی اسپتال جاکر عیادت کی۔

مزید پڑھیں: ایم آئی ایم تمام نو سیٹوں پر کامیاب ہوگی: اکبر الدین اویسی

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.