ETV Bharat / state

Burial of Mukarram Jah وزیر اعلی کے سی آر نے مکرم جاہ بہادُر کو خراج عقیدت پیش کیا - وزیر اعلی نے مکرم جاہ بہادُر کو خراج عقیدت پیش کیا

دوروز قبل ترکی میں مکرم جاہ بہار کا انتقال ہوگیا تھا۔ سابق ریاست حیدرآباد دکن کے آخری فرمانروا آصف جاہ سابع نواب میرعثمان علی خان کے پوتے آصف جان ثامن نواب میربرکت علی خان مکرم جاہ بہادر کا ترکی کے استنبول میں انتقال ہواتھا۔C M paid homage to Mukarram Jah Bahadur

وزیر اعلی نے مکرم جاہ بہادُر کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 9:13 PM IST

آخری نظام مکرم جاہ بہادر کو ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے خراج عقیدت پیش کیا- وزیر اعلیٰ نے خدمت مبارک چومحلہ پیلس میں میر برکت علی صدیقی مکرم جاہ بہادر کا آخری دیدار کیا اور افراد خاندان سے ملاقات کی جس فرزند پرنس عظمت جاہ، و اہلیہ پرنسس اسراء و دیگر سے ملاقات کی اور غم کے اظہار کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے شرکت کی۔

وزیر اعلی نے مکرم جاہ بہادُر کو خراج عقیدت پیش کیا

سابق ریاست حیدرآباد دکن کے آخری فرمانروا آصف جاہ سابع نواب میرعثمان علی خان کے پوتے آصف جان ثامن نواب میربرکت علی خان مکرم جاہ بہادر کا ترکی کے استنبول میں انتقال ہوگیا۔ جس کے ساتھ ہی حیدرآباد میں سوگ کی لہر دیکھی گئی۔ ان کی عمر 90برس تھی۔حیدرآباد میں تدفین کی ان کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین مکہ مسجد میں عمل میں آئے گی جہاں آصف جاہی حکمران، ان کے ارکان خاندان مدفون ہیں۔ حکومت تلنگانہ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائیگی- عوام کے لیے چومحلہ پیلس میں صبح 8 بجے تا 1 بجے دن تک رہاگا۔دکن کے آخری فرمانروا آصف سابع نواب میرعثمان علی خان کے پوتے آصف جاہ ثامن نواب میربرکت علی خاں مکرم جاہ بہاد کا جسد خاکی بذریعہ خصوصی طیارہ ترکی کے استنبول سے حیدرآباد لایاگیا۔

حکام نے ان کے جسد خاکی کو شہر منتقل کرنے کیلئے مناسب انتظامت کئے۔حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کارگو سے تمام سرکاری انتظامات کے بعد جسد خاکی کو پرانے شہر کے قلب میں واقع چومحلہ پیالیس منتقل کیاگیا۔ جہاں شام 7بجے سے 10بجے تک آصف جاہی خاندان کے ارکان اور متعلقہ ٹرسٹوں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ ملازمین کو دیدار اور دعائے مغفرت کا موقع دیا گیا۔ 18جنوری کو صبح 8بجے سے ایک بجے دن تک مکرم جاہ بہادر کی میت چومحلہ کے دربار ہال میں رکھی جائے گی جہاں عوام کے لئے آخری دیدار اور دعائے مغفرت کی سہولت رہے گی۔

دربار ہال میں ایک سمت سے داخل ہونے اور دوسری سمت سے باہر نکلنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ چومحلہ پیالیس میں بھی داخل ہونے اور باہر ہونے کے علحدہ راستے بنائے گئے ہیں۔بعدنماز ظہر غسل اور تجہیز و تکفین کا دربار ہال سے متصل حصہ میں انتظام کیا جائے گا۔ سہ پہر جلوس جنازہ کی روانگی عمل میں آئے گی۔ ان کا جنازہ مکہ مسجد لے جایا جائے گا۔

نماز جنازہ میں کئی ہزار افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے جس کی مناسبت سے اس تاریخی مسجد میں انتظامات کو قطعیت دیاگیا ہے۔ نماز جنازہ مکہ مسجد کے اندرونی حصہ میں منبر کے قریب ادا کی جائے گی۔
خطیب مکہ مسجد مولانا ڈاکٹر حافظ رضوان قریشی نماز جنازہ پڑھائیں گے اور دعائے مغفرت کریں گے۔ مکرم جاہ بہادر جو ترکی کی خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ سلطان عبدالمجید کے نواسہ ہوتے ہیں۔ ان کی مکمل سرکاری اعزازات کے ساتھ مکہ مسجد میں بعدنماز عصر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ان کی خواہش کے مطابق مسجد کے احاطہ میں واقع آصف جاہی مقبرہ میں ان کے والد نواب میر حمایت علی خان اعظم جاہ بہادر کے پہلو میں انہیں سپرد لحد کردیا جائے گا۔مکرم جاہ کا انتقال استنبول میں ہفتہ کی شب ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:Burial of Mukarram Jah میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کی تدفین کی تیاریاں جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.