لاپرواہی سے سڑک عبور کرنا بعض اوقات خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ایسا ہی ایک حادثہ حیدرآبادکے رائے درگم میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کے لاپرواہی سے سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیزرفتار بائیک نے اس کو ٹکر دے ماردی۔
گاڑی سوار نے اپنی گاڑی کی رفتار پرقابو نہیں پایا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا تاہم یہ لڑکی معمولی طورپر زخمی ہوگئی۔اس طرح لاپرواہی سے سڑک عبور کرنے کے خلاف سائبرآباد پولیس نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم پر اس حادثہ کا ویڈیو پوسٹ کیا۔
اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ یہ لڑکی،اُس وقت سڑک عبور کررہی ہے جب سڑک پر ٹریفک نہیں ہے۔یہ لڑکی لاپرواہی سے سڑک عبور کررہی ہے کہ اچانک ایک بائیک سوار نے اپنی گاڑی کا توازن کھودیا اور اس لڑکی سے ٹکراگیا۔
یہ حادثہ جاریہ ماہ کی 12تاریخ کو پیش آیا۔اس حادثہ میں لڑکی معمولی زخمی ہوگئی۔
سائبرآباد پولیس کا ماننا ہے کہ اس طرح کی لاپرواہی کے سلسلہ میں عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔پولیس نے راہگیروں کو مشورہ دیا کہ وہ لاپرواہی کے ساتھ سڑک کو عبور کرنے کا خطرہ نہ مول لیں۔
یواین آئی وخ