ETV Bharat / state

Bonalu Festival in Telangana from June 28: بونالو تہوار کا قلعہ گولکنڈہ کی مندر سے آغاز - Bonalo festival begins in Telangana on June 30

تلنگانہ میں 28 جون سے شروع ہورہے بونالو تہوار کی تقریبات کے لیے حیدرآباد کے متعدد مقامت پر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جارہے ہیں۔ Bonalu Festival in Telangana from June 28

ویڈیو
ویڈیو
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 7:56 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں 28 جون سے شروع ہو رہے بونالو تہوار کی تقریبات کے لیے بڑے پیمانے پر حیدرآباد میں انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر سرینواس یادو نے منگل کے روز مقامی رکن اسمبلی کوثر محی الدین کے ہمراہ گولکنڈہ قلعہ میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور گولکنڈہ قلعہ میں بونالو تہوار کے موقع پر ہونے والے تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ Bonalu Festival in Telangana from June 28

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سرینواس نے کہا کہ بونالو تہوار کے دوران آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اس کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جارہے ہیں۔ 30 جون کو گولکنڈہ، 17 جولائی کو سکندرآباد اور 24 جولائی کو حیدرآباد میں بونالو تہوار منایا جائے گا۔ گولکنڈہ احاطے میں نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے سی سی کیمروں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ تقریبات کے موقع پر 800 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ اسی طرح پولیس اور شی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 8 علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

اس موقع پر رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے کہا کہ 'بونالو تہوار کے پیش نظر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ رکن اسمبلی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ صفائی کے لیے خصوصی اہلکاروں کو مقرر کیا جائے تاکہ وقتاً فوقتاً اطراف و اکناف کو صاف ستھرا رکھا جاسکے۔ اس میٹنگ میں ڈی سی پی جوئل ڈیوس، اے سی پی شیوا ماروتی، ٹرافک ڈی سی پی کروناکر، کے ساتھ دیگر بڑے عہدیدار موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.